مدھیہ پردیش ہائی کورٹ نے غیر قانونی ہورڈنگس کے سلسلے میں تین ماہ کے اندر
اندر نئے قوانین بنانے کی ہدایات آج ریاستی حکومت کو دی ہیں۔جسٹس ایس کے گنگیلے اور اے کے شریواستو نے ایک مفاد عامہ عرضی کی سماعت
کرتے ہوئے کہا ہے کہ مختلف
اوقات میں دیے گئے عبوری احکامات پر حکومت توجہ
دے، تاکہ ٹریفک کےنظام کو محفوظ کیا جائے اور اس میں ہورڈنگس کہیں بھی
رکاوٹ نہ بن سکیں۔مقدمے کی پچھلی سماعت پر حکومت کی جانب سے غیر قانونی ہورڈنگس کو لے کر بنائے گئے ڈرافٹ رولس پیش کئے گئے تھے۔